Tariq bin zayad,history of Islam,speech tariq bin zayad

جہازوں کو آگ لگا دو۔
طارق کے اس حکم پر ملا حیران و پریشان اس کا منہ دیکھنے لگے ۔ ۔ ۔ ایسا حکم وہی سالار دے سکتا تھا جس کا دماغی توازن خراب ہوچکا ہو۔ ۔ ۔ بربروں طارق نے اپنے بربر  لشکر سے کہا۔ ۔ ۔ جہازوں کو آگ لگا دو ! ! جہازوں کی شولے بادبانوں مستولوں اور لکڑی کے ڈھانچوں کو چاٹ رہے تھے۔ وہ اندلس کی آسمان کی طرف اٹھ رہا تھا لشکر اس کی طرف متوجہ ہوا۔ طارق لشکر سے مخاطب ہوا ! ! اس کی آواز میں بجلی کی  گرج اور  کڑک تھی ۔وہ بربر تھا پورا لشکر بربر تھا لیکن طارق بن زیاد نے  لشکر سے بربر کی بجائے عربی میں خطاب کیا۔ اس کا یہ خطاب آج تک تاریخ کے دامن میں محفوظ ہے اور تاقیامت محفوظ رہے گا۔

خطبة طارق بن زياد





  

خطبہ طارق بن زیاد


اے لوگو اب پسائی اور فرار کا کوئی رستہ نہیں رہا تمہارے سامنے دشمن اور پیچھے سمندر ہے نہ ادھر باغ سکتے ہو نادر بھاگ سکتے ہو نہ ادھر اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ صبر ہمت اور استقلال سے کام لو یاد رکھو کہ اس ملک میں تمہاری مثال کنجوس کے دسترخوان پر یتیم جیسی ہے تمہاری ذرا سی بزدلی تمہارا نام و نشان مٹا دے گی تمہارے دشمن کے پاس لشکر بہت زیادہ ہے اور ہتھیار بھی زیادہ ہیں دشمن کے پاس رسد کے حصول کے بہت سے ذریعے ہیں تمہارے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں اگر تم نے شجاعت سے کام نہ لیا تو تمہاری عزت مٹی میں مل جائے گی اور تمہاری برتری مٹ جائے گی اپنی آن اور اپنی عزت کا تحفظ کرو اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دوں اس کی طاقت تباہ کردو میں تمہیں کسی ایسی چیز سے نہیں ڈرا رہا جس کے سامنے میں خود نہ جاؤ میں تمہیں ایسی جگہ لڑنے پر نہیں اکسا رہا جس کے سامنے میں خود نہ لڑو میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم ثابت قدم رہے تو اس ملک کی دولت اور عظمت تمہارے قدموں میں ہوگی اگر تم نے صعوبت برداشت کرلیں تو اس ملک کی ہر شے کے مالک تم ہوں گے امیرالمومنین ولید بن عبدالملک نے اس کام کے لیے تم جیسے بہادروں کو منتخب کیا ہے کہ جہاں کے بادشاہوں کے داماد بن جاؤ اور یہاں کی حسین و جمیل عورتوں کے خاوند بن جاؤ اگر تم نے اس ملک کے شہسواروں کو مقابلے میں گرا دیا تو اللہ کا دین اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام یہاں بھی مقبول اور رواں دواں ہو جائیں گے دل میں بٹھا لو
کہ میں تمہیں جس طرف لے کر جا رہا ہوں اس طرف جانے والا پہلا شخص میں ہوگا لڑائی میں سب سے پہلے اٹھنے والی تلوار میری ہوگی اگر میں مر جاؤں تو تم عقل اور دانش والے ہو کسی اور کو سپہ سالار بنا لینا مگر اللہ کی راہ میں جانوں کی قربانی سے منہ نہ موڑنا اوز ملک فتح ہونے تک چین سے نہ بیٹھنا


Comments

Popular posts from this blog